کاسرگوڈ،6؍جنوری(ایس او نیوز) کل سولیا میں اسکولی طالبہ کو بے ہوشی کا اسپرے چھڑک کر اغوا کی ناکام کوشش کرنے کی جو سنسنی خیز نیوز سامنے آئی تھی اس کے بارے میں اب یہ راز کھلا ہے کہ وہ ڈرامہ خود لڑکی نے ہی رچا تھا کیونکہ وہ اسکول نہیں جانا چاہتی تھی۔
خیال رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی ایک اسکولی بچے کوتاوان کے لئے اغوا کیا گیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، اسی واقعے سے فائدہ اٹھا کر نوویں جماعت کی اس طالبہ نے بھی کہانی گھڑی تھی اور کہاتھا کہ بائک سوار افراد نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ گھبرا کر بھاگ گئے۔ مقامی لوگوں نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا تھاجہاں پولیس کی جانچ اورپوچھ تاچھ کےدوران اپنی زبان کھولی اور بتایا کہ چونکہ وہ اسکول نہیں جاناچاہتی تھی اس لئے یہ سنسنی خیز ڈرامہ اسی نے رچا تھا۔